”فی الحال آرام کریں، فلمیں دیکھیں ،شادی کا معاملہ بعد میں دیکھا جا ئے :عا لیہ بھٹ “

نئی دہلی: آجکل فلمی حلقوں میںاداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کے تعلقات خاص موضوع بحث بنے ہوئےہیں کیونکہ اداکارہ پرینکا چوپڑا وار دیپکا کی شادی کے بعد اب سب کو عالیہ کی شادی کا انتظار ہے ۔

عالیہ سے ،جو ان دنوں اپنی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ گلی بوئے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں بوائے فرینڈ ر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو عالیہ نے ایسا جواب دیا جس کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

اداکارہ عالیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ” کہ لوگوں کو اب ایک بریک لینا چاہئے ، گزشتہ سال دو خوبصورت شادیاں ہوئی ہیں، ہم اب آرام کریں ،فلمیں دیکھیں،فلموں میں کام کریں ہیں اور باقی بعد میں دیکھا جا ئے گا“۔عالیہ کا دو خوبصورت شادیوں سے مراد دیپکا پڈوکون ہمراہ رن ویر سنگھ اور پرینکا چوپڑا ہمراہ نک جونز سے تھی۔

واضح رہے کہ گزستہ سال عالیہ اور رنبیر اپنے تعلقات کو لیکر کافی سرخیوں میں تھے اور ایسا خیال کیا جانے لگا تھا کہ رواں برس دونوں شادی کے بندھن بندھ جائیں گے لیکن اب عالیہ کے اس جواب سے ایسا لگتاہے کہ دونوں کے چاہنے والوں کو ان کی شادی کےلئے ابھی اور انتظار کرنا ہوگا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alia bhatt replies about wedding with boyfriend ranbir kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment