سدھارتھ ملہوترا آج بھی میری زندگی کا حصہ ہیں: عالیہ بھٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ابھی وہ سنگل ہیں اور سدھارتھ ملہوترا ان کے لئے ایک دوست سے کہیں زیادہ ہیں۔ ان دنوں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے درمیان بریک اپ کی خبریں سرخیوں میں ہے ایسا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر اختلافات کی وجہ سے دوریاں آ گئی ہیں۔
جب عالیہ سے پوچھا گیا کہ کیا سدھارتھ سے ان کا بریک اپ ہو گیا ہے تو انہوں نے کہاکہ اگر میں یہ کہوں کہ سدھارتھ میری زندگی کا اہم حصہ نہیں ہے، تو یہ سچ نہیں ہے۔ وہ آج بھی میری زندگی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا ’سڈ ہمیشہ میرا اچھا دوست رہے گا وہ میرے لئے ایک اچھے دوست سے بھی زیادہ ہے وہ میرے بہت قریب ہے اس کے بعد جب تک میری شادی نہیں ہو جاتی میں سنگل ہی ہوں جس دن میری شادی ہو جائے گی اسی دن میں ریلیشن میں ہو جاؤں گی۔“
عالیہ ان دنوں گوری شندے کی ہدایت والی فلم”ڈیر زندگی“ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان نظر آئیں گے۔دونوں پہلی مرتبہ سلورسکرین پر ساتھ نظرآئیں گے۔ یہ فلم 25 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alia bhatt makes a startling revelation about her relationship with sidharth malhotra in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply