” کرن جوہرکی کٹھ پتلی کہنے پرکنگنا رناوٹ کوعالیہ بھٹ کا کرارجواب“

نئی دہلی: ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ گلی بوائے ‘ کی تشہیر میں مصروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انہیں فلم سازکرن جوہر کی کٹھ پتلی کہنے پر اپنی ساتھی اداکارہ کنگنا رناوٹ کو کھری کھری سنادیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ میں کنگنا رناوٹ ایسی اداکارہ ہیں جو اپنی سوچ کا اظہار کھل کرکرتی ہیں اور اس حوالے سے وہ کسی سے نہیں ڈرتیں۔

اداکارہ نے کچھ روز قبل عالیہ بھٹ کوپروڈیوسرکرن جوہر کی کٹھ پتلی کا لقب دیا تھا اورکہا تھا کہ عالیہ کو تو کسی بھی حوالے سے اپنا بیان تک دینا نہیں آتا۔ لیکن اب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پیچھے نہیں ہٹیں اورانہوں نے کنگنا کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرکنگنا کو مجھ سے کچھ شکایتیں ہیں توان سے ذاتی طور پربات کریں گی، وہ کبھی بھی اداکارہ کے اس بیان سے متعلق میڈیا پرتبصرہ نہیں کریں گی۔ع

الیہ بھٹ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس بات کا اظہارکرچکی ہیں کہ انہیں کنگنا رناوٹ پسند ہیں اورجس طرح وہ اپنی سخت سے سخت بات کہہ جاتی ہیں وہ بھی تعریف کے قابل ہے لیکن اگرغیر ارادی طور پر میری وجہ سے انہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے تو مجھے نہیں معلوم، لیکن میں کبھی بھی ان کے اس بیان پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کروں گی۔ اورنہ ہی کبھی ان کی طرح اس قسم کے بیان جاری کروں گی جو میڈیا کی زینت بنیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران کنگنا نے عالیہ کا نام نہ لیے بنا یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کی لڑکیاں چاہتی ہیں کہ میں ان کی نئی فلموں کوخوب پروموٹ کروں لیکن وہ کبھی بھی میرے کام کو پروموٹ نہیں کرتیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alia bhatt gives a classy response to kanganas blame that she is karan johars puppet in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment