شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کے لئے عالیہ بھٹ اپنے کپڑوں کی نیلامی کریں گی

دہلی : حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ راضی‘ میں اپنی زبردست اداکاری پر زبردست دادوتحسین حاصل کرنے والی عالیہ بھٹ نے ایک اور قابل تعریف اقدام کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کچھ جدید و قدیم قیمتی ملبوسات کی نیلامی کر رہی ہیں، اس سے جو بھی پیسے ملیںگے وہ ایک خیراتی ادارے کو جائیں گے، جو خراب پلاسٹک کی بوتلوں کو ریسائکل کر ان لوگوں کو شمسی توانائی دستیاب کرانے کا کام کرتی ہے جنہیں بجلی نہیں ملتی۔

اخبار ممبئی مرر سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ وہ ماحولیات سے کافی فکر مند ہیں کیونکہ پلاسٹک اسے کافی نقصان پہنچارہا ہے۔ عالیہ نے اس نیلامی کو ’مائے وارڈروب ایج شو وارڈروب‘ رکھا ہے۔ یہ نیلامی سنیچر اور اتوار کو ممبئی کے علاقے کھار میں ہوگی۔ عالیہ نے کہا کہ وہ گزشتہ تین سالوں سے اپنے وارڈ روب میں پڑی چیزوں کی نیلامی کے بارے میں سوچ رہی تھیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Alia bhatt auctions off stuff from her wardrobe in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply