بالی ووڈ اداکار علی فضل پاکستان میں شوٹنگ کرنا چاہتے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ اداکار علی فضل نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں شوٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ کسی دن شوٹنگ کے لئے انہیں پاکستان جانے کا موقع ضرورملے گا۔
”ہیپی بھاگ جائے گی“ فلم کی ابھے دیول اور دائنا پینٹی کے ساتھ حال ہی میں شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ حیران تھے کہ پاکستانی شائقین نے انہیں غلطی سے علی ظفر سمجھ لیا ہوگا لیکن یہ جان کر کہایسا نہیں ہے وہ بہت مسرت محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا”مجھے نہیں معلوم تھا کہ سرحد کے اس پار بھی میرے شیدائی اور مداح موجود ہیں۔میں نے سوچا کہ علی ظفر پاکستانی ہیں اور اس کےلئے میں غلط ہوسکتا ہوں۔خیر میں خوش ہوں کہ ایک دن میں وہاں جاو¿ں گا اور ان لوگوں سے ملوں گا،جو مجھے اور میرے کام کو پسند کرتے ہیں۔

Title: ali fazal hopes to visit pakistan | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply