15اگست کو اکشے کمار کا مقابلہ جان ابراہم اور پربھاس سے ہوگا

نئی دہلی: ہندی فلم انڈسٹری میں ابھی تک تو بیک وقت صرف دو فلموں کی تاریخوں کے ٹکراؤ کی بات آئے روز کا معمول بن گیا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ایک ساتھ تین فلموں کی وہ بھی بڑے بجٹ کی تاریخیں ٹکرانے کے لئے تیار ہیں۔

در اصل بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’ مشن منگل‘ اور باہو بلی اسٹار پربھاس کی فلم ’ساہو‘ اداکار جان ابراہم کی بٹلہ ہاؤس کی ریلیز کی تاریخ کا دن ایک ہی ہے ،یہ تینو ں فلمیں رواں سال 15اگست کے موقع پر سنیما گھروں میں پیش کی جائےں گی۔

یہ تینوں فلمیں بڑی اس لئے ہیں کیونکہ یہ تینوں فلم انڈسٹری کے مشہور فنکار ہیں اور یہ تینوں اپنی اداکاری کا جلوہ دیکھاتے ہوئے فلمی پردے پر نظر آئیں گے۔

فلم مشن منگل میں سپر اسٹا ر اکشے کمار مرکزی کردار میں ہیں ، اکشے کمار کے مداحوں کا ان کی فلموں کا کافی بے صبری سے انتظار رہتا ہے وہیں اکشے بھی کچھ سالوں سے کافی عمدہ فلمیں بنا رہے ہیں جس سے فلم بینوںکا جھکاؤ ان کی فلموں کی جانب بڑھ رہا ہے ، ایسے میں لوگوں کو ان کی مشن منگل سے کافی امیدیں ہیں۔

مشن منگل کے بعد باہو بالی اسٹار پربھاس کی فلم ’ساہو‘ کی بات کی جائے تو یہ فلم کئی دنوں سے سرخیوں میں ہے ، باہوبلی کی کامیابی کے بعد لوگوں کو یہ یقین ہے کہ ساہو میں بھی پربھاس کچھ دھماکہ کریں گے ۔

و ہیں بات کریں فلم ’ بٹلہ ہاؤس کی تو یہ فلم ’ سال 2008میں دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں ہوئے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی حقیقی داستان پر مبنی ہے ، اسلئے فلم بٹلہ ہاؤس کے بارے میں جاننے کی دلچسپی ہر کسی میں ہے ، اس فلم میں اداکار جان ابراہم مین کردار میں ہیں د کھائی دیں گے قابل غور ہے کہ 15اگست سرکاری تعطیل ہے جس کی وجہ سے ہر کسی کو امید ہے کہ باکس آفس پر فلم اچھی آمدن کرے گی۔

تاہم بڑے اسٹاروں کی بڑی فلمیں جب ایک ساتھ ریلیز ہوں گی تو کہیںنہ کہیں فلم کے کاروبار پر کافی برا اثر پڑنے کا بھی امکان ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumars mission mangal to clash with john abrahams batla house prabhas saaho this independence day in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.