اکشے کمار کی’ جولی ایل ایل بی۔ ٹو‘100کروڑ ی کلب میں شامل

ممبئی: خطروں کے کھلاڑی سے معروف بالی وڈ کے اسٹار اکشے کمار کی فلم ’جولی ایل ایل بی۔2‘ کی 100 کروڑ روپے کی آمدن ہوچکی ہے۔ سبھاش کپور کی ہدایت والی یہ فلم 10 فروری کو ریلیز ہوئی تھی جسے ناظرین کافی پسند کررہے ہیں اور یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے۔ اس فلم نے ریلیز ہونے کے اپنے پہلے ہی ہفتہ میں 77 کروڑ روپے کی کمائی کرلی تھی اور اب سو کروڑ کا نشانہ پار کرچکی ہے۔
یہ اس برس کی ایسی دوسری فلم ہے جس نے باکس آ فس پر 100 کروڑ روپے کا ہدف پورا کیا ہے اس سے قبل شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ نے بھی 100 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ واضح رہے کہ جولی ایل ایل بی۔2 سال 2013 میں ریلیزہوئی فلم جولی ایل ایل بی کا سیکویل ہے۔ فلم میں اکشے کمار کے علاوہ ہما قریشی۔
انوکپور اور سوربھ شکلا کے مرکزی کردار ہیں۔کورٹ روم ڈرامہ پر مبنی اس فلم میں اکشے کمار نے ایک ایسے بیوقوف وکیل کا کردار نبھایا ہے جس کے دماغ میں ہروقت پیسہ کمانے کا منصوبہ تیار رہتا ہے لیکن ایک دن اچانک کچھ ایسا ہوجاتا ہے جس سے ان کا کردار پوری طرح یو۔ٹرن لے لیتا ہے۔

Title: akshay kumars jolly llb 2 crosses rs 100 crore mark in india | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply