لندن 1948اولمپک ہاکی گولڈ میڈل تمغہ جیتنے پر اکشے کمار بنائیں گے ’گولڈ‘

نئی دہلی: بالی وڈ کے سپرا سٹار اور نئے پروفیشنسٹ بنتے جا رہے اکشے کمار 1948 کے لندن اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو آزادی کے بعد ملے پہلے طلائی تمغہ پر فلم بنائیں گے۔ اکشے نے ٹوئٹر پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ”اس فلم کا پس منظر 1948 کا ہوگا جب ہندوستان نے انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے بعد لندن میں جا کر آزاد ملک کے طور پر اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا“۔
اس فلم کا نام گولڈ رکھا گیا ہے۔ بالی وڈ کے کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور اکشے کمار فلمساز فرحان اختر کی فلم گولڈ میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ اکشے دنوں بالی وڈ میں حب الوطنی پر مبنی فلموں کے لئے پہلی پسند بن گئے ہیں۔ اکشے فلمی سفر میں ’بی بی‘، ’ایئرلفٹ‘ اور ’رستم‘ کےساتھ ایک اور فلم کا نام جڑنے جا رہا ہے۔ فرحان اختر کے ایکسل ایٹرٹیننمٹ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’گولڈ‘ میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ریما یاگتی کریں گی۔
ہندوستان نے آزادی سے پہلے 1928، 1932 اور 1936 میں ہاکی میں اولمپک طلائی جیتے تھے۔ اس کے بعد دوسری عالمی جنگ کی وجہ سے 1940 اور 1944 میں اولمپکس کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا۔ 1948 کے اولمپک لندن میں منعقد ہوئے اور ہندوستان نے مردوں کی ہاکی کے فائنل میں برطانیہ کو 4-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumars gold is the story of indias first olympic medal in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply