معروف فلمساز بالکی اکشے کے ساتھ فلم بناسکتے ہیں

ممبئی:بالی وڈ کے معروف فلمساز آر بالکی اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم بنا سکتے ہیں۔ آر بالکی لیک سے ہٹ کر فلمیں بنانے کے لئے پہنچانے جاتے ہیں جنہوں نے”چینی کم، پا اوراشمیتابھ“ جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ انہوں نے اس سال ارجن کپور اور کرینہ کپور کے ساتھ”کی اینڈ کا“ بنائی ہے۔ایسا خیال ہے کہ بالکی نے اپنی اگلی فلم کے لیے اکشے کو سائن کر لیا ہے۔
اکشے کمار کی اس سال”ایئر لفٹ اوررستم“ جیسی فلمیں جلوہ گر ہوئی ہیں جن کے ذریعہ انہیں اپنی اداکاری کی سنجیدہ سائیڈ دکھانے کا موقع ملا۔ انہوں نے حال ہی میں سبھاش کپور کی فلم ”جالی ایل ایل بی 2“ کا آخری شیڈول مکمل کیا ہے۔ اس کے بعد وہ ” ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا اور کریک“ جیسی فلموں میں مصروف ہو جائیں گے۔ اکشے کمار اس وقت اپنے کیریئر کے ایسے دور سے گزر رہے ہیں، جہاں انہیں کمرشیل فلموں کے ساتھ کنٹریکٹ فلمیں بھی کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar to team up with r balki for his next film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply