فلم میں مودی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے اکشے کمار

ممبئی:مشہور اداکار اکشے کمار پردہ سیمیں پر وزیراعظم نریندرمودی کا کردار اداکرتے نظر آسکتے ہیں۔ اکشے کمار کی آنے والی فلم ٹائلٹ ایک پریم کتھا کے سلسلے میں وزیراعظم نے ان کی تعریف کی ہے۔اکشے کمار کو پی ایم مودی پر بننے والی فلم کےلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔ اس سے پہلے خبر تھی کہ فلم میں وزیر اعظم کا کردار پریش راول یا انوپم کھیر ادا کرسکتے ہیں۔اس رول کےلئے وکٹر بینرجی کا نام بھی سامنے آیا تھا لیکن اب ان سبھی خبروں کے بعد اکشے کمار کا نام فائنل ہوچکا ہے۔
اکشے کمار کی شبیہ اور پہنچ جس طرح لوگوں کے دلوں میں ہے وہ مسٹر مودی کی کہانی پیش کرنے کے لئے ایک دم موزوں ہے۔شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار ہندوستان کے ”مسٹر کلین“ ہیں۔ان کی شبیہ ہندوستان کے نئے چمکتے ستارے سے میل کھاتی ہے۔سینسر بورڈ کے صدر پہلاج نہلانی کا کہنا ہے ،”میں اکشے کے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا جو وزیراعظم کا کردار ادا کرسکے۔ان کی شبیہ ایک دم صاف ہے۔ساتھ ہی ان کے کام کرنے کا انداز بھی ایک دم مختلف ہے۔“

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar to play pm narendra modi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply