اکشے کمار کامیڈی شو کو ہوسٹ کریں گے

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کامیڈی شو کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ اکشے جلد ہی چھوٹے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ یہ اسٹار پلس پر ایک مزاحیہ شو ہوگا۔ ’دی گریٹ انڈین لافٹرچیلنج ‘ کے نام سے آ رہے اس شو کا پرومو بھی ریلیز کر دیا ہے۔ اس پرومو میں بتایا جارہا ہے کہ لطیفے سنانے کا بھی ایک وقت ہوتا ہے۔
اس سال ستمبر کے آخر تک اکشے کامیڈی شو’دی گریٹ انڈین لافٹرچیلنج‘ میں بحیثیت ایک جج کے طور پر نظر آئیں گے۔ اکشے کمار کی آنے والے دنوں میں’ٹوائلیٹ۔ ایک پریم کتھا‘ پیڈمین اور گولڈ جیسی فلموں میں نظر آئیں گے، جس کی شوٹنگ شرو ع ہو چکی ہے۔ وہیں گولڈ کا پہلا لک حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری کیا جا چکا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar to judge the great indian laughter challenge in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply