قومی ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے کی مسرت الفاظ میں بیان نہیںکر سکتا: اکشے کمار

نئی دہلی:سپر اسٹار اکشے کمار اور سونم کپور کو صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے راشٹرپتی بھون میں قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا ۔ اکشے کمار کو ان کی فلم ’رستم‘کے لئے اور سونم کو نیرجا میںبہترین اداکاری پر یہ ایوارڈ ملا ہے۔ پہلی بار قومی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اکشے کمار نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اس وقت جس خوشی و مسرت کا انہیں احساس ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ناناوتی کیس پر بنی فلم ’رستم‘میں اکشے کمار نے نیوی آفیسر رستم کا کردار ادا کیا تھا جس کے لئے ان کی کافی تعریف ہوئی تھی۔ اس فلم میں اکشے کے ساتھ الیانا ڈی کروزنے اہم کردار ادا کیا تھا۔جس وقت اکشے کمار کو اس ایوارڈسے سرفراز کیا جا رہا تھا تو تقریب گاہ میںان کی اہلیہ ٹوئینک کھنہ اور بیٹا آرو بھی موجود تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar receives his first national award in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply