اکشے کی نگرانی میں تاپسی پنوں اسٹنٹ مناظر کر رہی ہیں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں ان دنوں اکشے کمار کی نگرانی میں ا سٹنٹ کر رہی ہیں۔ تاپسی پنوں ان دنوں فلم” نام شبانہ “میں کام کر رہی ہیں۔ نام شبانہ میں اکشے مہمان اداکار کاکردار کر رہے ہیں۔ اکشے کمار خود بہترین ایکشن اسٹار ہیں۔اکشے کو کئی فلموں میں ناظرین خطرناک اسٹنٹ کرتے دیکھ چکے ہیں۔ فلم کا نام شبانہ فلم ”بیبی“کی سیکول ہے اور فلم میں تاپسی پنوں لیڈ رول میں ہیں۔اگرچہ اکشے کا رول چھوٹا ہے، لیکن وہ فلم پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔ تاپسی کے اسٹنٹ کی نگرانی اکشے کر رہے ہیں۔ تاپسی کا کہنا ہے کہ اکشے انہیں اگلے ایکشن اسٹار کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔اکشے کا خیال ہے کہ اگر ‘نام شبانہ’ میں تاپس? نے اپنے اسٹنٹ پر محنت کر لی اور ان کے اسٹنٹ پسند کر لئے گئے تو وہ ایکشن اسٹار کے طور پر قائم ہو سکتی ہیں۔ فلم کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سے اکشے بات چیت کرتے ہیں اور ایکشن سیکونس کو بہتر بنانے میں ہرممکن مدد بھی کر رہے ہیں۔ وہ تاپسی پر مشکل اسٹنٹ کرنے کا دباو¿ بھی بناتے ہیں۔ اکشے کی فلم اور تاپس? کے کردار میں اتنی دلچسپی دیکھ کر تاپسی کو یقین نہیں ہو رہا ہے۔ نام ہے شبانہ اگلے سال 31 مارچ کوریلیز ہوگی۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ملائیشیا میں کی گئی ہے۔ ممبئی میں بھی کچھ حصہ شوٹ کیا جائے گا۔ فلم میں تاپسی کے علاوہ ایلی اورام اور انوپم کھیر بھی اہم کردار میں ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar personally oversees taapsee pannus stunt scenes in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply