فوربس فہرست: آمدن کے معاملہ میں اکشے کمارنے تما م ہندوستانی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ،جن کاآج کل اپنی فلم ’ مشن منگل‘ کے حوالے سے چہار سو چرچا ہے ،ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیاہے ۔ فوربس نے دنیا کے ہائیسٹ پیڈ سلیبرٹی 2019کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں شامل ہونے والے اکشے کمار اکیلے ہندوستانی اداکار ہیں۔

فوربس کی لسٹ میں گلوکار ٹیلر سوئفٹ پہلے نمبر ہیں ، وہیں کھلاڑی اکشے کمار 33ویں رینک پر ہیں۔

فوربس میگزین کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ہندی سنیما کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایکٹر ہیں۔ فوربس کے مطابق جون 2018سے جون 2019میں کھلاڑی اکشے کمار نے 444کروڑ کی آمدن کی ہے۔ ا س شاندار کمائی کے ساتھ ایکٹر کمار نے انٹر نیشنل اسٹار ریحانہ ، جیکی چین، اسکارٹ جوہانسن اور بریڈ لی کوپر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فوربس کے مطابق اداکار اکشے کمار کی کمائی کا کچھ حصہ برینڈ انڈورسمنٹ کے ذریعہ بھی آتا ہے ۔ فی الحال اکشے کمار مختلف کیٹگری کے 20سے زائد برینڈ کو انڈورس کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار اکشے اس فہرست میں 76ویں نمبر تھے، ایسے میں دیکھا جائے تو اس سال اداکار نے 33ویں مقام حاصل کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

اس فہرست میں پہلا مقام پانے والے ٹیلر سوئفٹ نے اس قبل سال 2016میں بھی اول نمبر پانے میں کامیاب رہے تھے۔ کھلاڑی اکشے کمار جلد ہی فلم مشن منگل ، گڈ نیوز اور ہاؤں فل 4میں رواں سال میں ہی نظر آئیں گے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar only bollywood star on forbes list of worlds highest paid celebs with rs 444 cr in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.