نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی گزشتہ سال ریلزہوئی چار فلمیں ’ مشن منگل، کیسری، ہاؤس فل 4، او ر’ گڈ نیوز، باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں، ان چار فلموںمیں گزشتہ سال دسمبر کے اوخر میں سنیما گھروں میں پیش کی جانے والی فلم ’ گڈ نیوز’ نے باکس آفس پر اچھا مظاہرہ کرتے ہوے 200کروڑ روپے کی آمدن کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے ، تاہم اب ایسی خبریں ہیں کہ اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے چار فلموں کی کامیابی کے بعد اب اپنی فیس بڑھادی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے اب اپنی ایک فلم کےلئے اتنی فیس لیں گے جتنی میں ایک بڑے بجٹ کی فلم بن کر تیار ہو سکتی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں ایک شوبز ویب سائٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ بالی ووڈ فلم ساز آنند ایل رائے کی فلم کے لئے اداکا ر اکشے کمار نے فیس کے طور پر 120کروڑ روپے کی خطیررقم کی مانگ کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کے اس فیس اضافہ سے فلم ساز حیران ہیں ، حالانکہ ابھی تک اس معاملے میں نہ تو اکشے کمار کی ٹیم سے اور نہ ہی فلم سازوں کی طرف سے کوئی آفیشیل بیان آیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اکشے کمار فیس کے طور پر بڑی رقم چارج کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں کیونکہ ان کے نام سے ہی ناظرین کثیر تعدادمیں سنیما ہال پہنچنے لگتے ہیں ، اور ان کے ہی نام سے پروڈیوسرز کو ڈیجٹل اور سیٹ لائٹ نیٹ ورک سے اچھے پیسے ملتے ہیں، اداکار اکشے کمار کا خیال ہے کہ وہ 100کروڑ روپے سے زائد کی فیس کے مستحق ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *