اکشے کمار کی فلم رستم نے چار روز میں 68.23 کروڑ روپے کی کمائی کی

ممبئی: (یو این آئی)50کروڑ کے بجٹ سے بنی بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کی فلم رستم نے چار روز میں68.23کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ نیرج پانڈے کی فلم رستم 12 اگست کوریلیز ہوئی ہے فلم میں اکشے کمار اور الیانا ڈکروز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ فلم بے وفائی اور ازدواجی تعلقات پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے کے کردار کو ان کی بیوی دھوکہ دے رہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی کے عاشق کو مار دیتا ہے۔یہ فلم 1959 میں ایک بحریہ افسر لال کرشن ایم ناناوتی اور ان کی بیوی کے عاشق کے قتل کے معاملے پر مبنی ہے۔ رستم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 14.11 کروڑ کی کمائی کی تھی۔
فلم نے اپنے ہفتے کے آخر کے دوران 50.42 کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔اس برس ریلیز ہونے والی فلموں میں رستم کے علاوہ اےئرلفٹ، نیرجا،، فین، باغی، ہاوس فل۔ 3، اڑتاپنجاب، سلطان اور ڈھشوم 50 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar film among highest opening weekend grossers of 2016 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply