مستقبل میں بالی ووڈ کا اگلا بادشاہ تیمور علی خان ہوگا: اکشے کمار

نئی دہلی: اداکار اکشے کمار نے ،جو آجکل عنقریب ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’ مشن منگل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کا مستقبل بہت روشن و تابناک ہے اور وہ مستقبل میں بالی وڈ پربادشاہت کریں گے ۔

در اصل انٹریو میں اداکار اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ کے ان کے مطابق کو ن سا اداکار اور اداکارہ ہندی سنیما کا مستقبل ہیں ؟ جس کے جواب میں اکشے کمار نے ہنستے ہوئے بلا تامل تیمور علی خان کا نام لیا ۔

خیال رہے کہ انٹریو کے دوراکشے کمار کے ساتھ ان کی کو اسٹار اداکارہ تاپسی پنو اور ودیا بالن بھی موجود تھیں۔

ان دونوں اداکاراؤں نے بھی تیمور کا ہی نام لیا اور اکشے کمار کا جواب سن ودیا اور تاپسی کافی خوش ہوئیں اور کہا ’ یہ سب سے اچھا جواب ہے اور دونوں اداکاراؤں نے کہا کہ مجھے یہ بہت پسند آیا ۔

واضح ہو کہ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور کی تصویریں سوشل میڈیا میں آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں اور اس وجہ سے تیمور بالی ووڈ کے سب سے مقبول اسٹار بچے ہیں۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کئی دیگر بالی ووڈ شخصیت بھی تیمور کے بہت بڑے فین ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar feels this khan will rule bollywood in the future in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.