اکشے کمار نے ہما قریشی کے ساتھ جولی ایل ایل بی 2میں کام کرنے کی تصدیق کر دی

ممبئی: (یو این آئی)فلم ”جولی ایل ایل بی “ کے سیکویل میں اداکار اکشے کمار کے ساتھ ہما قریشی نظر آ سکتی ہیں۔ اس کی اکشے کمار نے بھی،جو اس فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کریں گے، تصدیق کر دی ہے۔
سال 2013 ء میں ریلیز فلم ”جولی ایل ایل بی“ کو سامعین کے ساتھ ساتھ مبصرین نے بھی کافی سراہا تھا اور یہ فلم کامیاب رہی تھی۔ پہلے باب میں ارشد وارثی، بومن ایرانی اور سوربھ شکلا تھے’۔لیکن ’جولی ایل ایل بی۔ 2“ میں ہدایت کار سبھاش کپور نے تمام کردار بدل دیے اور اکشے کمار مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
یہ پہلی بار ہو گا جب اکشے اور ہما قریشی ایک ساتھ فلمی پردے پر دکھائی دیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہما کو اس فلم کی اسکرپٹ پسند آئی ہے اور امید ہے کہ لک ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد انہیں سائن کر لیا جائے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اکشے اس فلم کے لئے فیس کے طور پر 42 کروڑ روپے لے رہے ہیں جبکہ کل بجٹ 62 کروڑ روپے کا ہی ہے۔اس فلم کی شوٹنگ 42 دن میں مکمل کی جائے گی۔یعنی ایک طرح سے کہا جا سکتا ہے کہ اکشے ایک دن کا ایک کروڑ روپئے معاوضہ پارہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar confirms jolly llb 2 with huma qureshi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply