نئی دہلی: اکثر نئے ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ ’ میں نئے ڈائریکٹروں کے ساتھ کام اس لئے کرتا ہوں کیونکہ بڑے ڈائریکٹر ز مجھے اپنی فلموں میں کاسٹ ہی نہیں کرتے ہیں۔

اپنی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ گڈ نیوز‘ کے ٹیلر لانچ کے موقع پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ جب بڑے لوگ آپ کو نہیں لیتے ہیں تو آپ کو اپنا سفر خود شروع کرنا پڑتا ہے ، جب بڑے پبلیکیشن میں آپ کو ملازمت نہیں ملتی تو آپ چھوٹے پبلیکیشن کی طرف جاتے ہیں، وہاں پر آپ جاب کرتے ہیں یہ سوچتے ہوئے کہ لوگ آپ کو کیوں نہیں لے رہے ہیں آپ گھر پر خالی نہیں بیٹھ سکتے ، جبکہ آپ اتنے قابل ہیں ۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ایک وقت تھا جب بڑے ڈائریکٹرز صرف خان برادران کے ساتھ کام کررہے تھے ؟ اس پر اداکار اکشے کمار نے کہا کہ ’ بڑے ڈائریکٹرز انہیں کے پاس جاتے ہیں جو مستحق ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ صرف خانز ہی نہیں ہیں، کپورس اینڈ اور بھی کئی لوگ ہیں ، میں نے سوچا کہ میں اس لائق نہیں ہوں کہ بڑے ڈائریکٹرز مجھے لیں۔ ا سلئے میں نے اپنے طریقے سے کام کرنا شروع کر دیا ۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ ’ابھی بھی کوئی بڑا ڈائریکٹر میرے ساتھ کام نہیں کر رہا ہے، وہ میرے ساتھ فلم پرڈیوس کر رہے ہیں ،لیکن میری فلم ڈائریکٹ نہیں کر رہے ہیں، آپ کرن جوہر ، آدتیہ چوپڑا سے پوچھ سکتے ہیں۔

نئے ڈائریکٹر ز کے ساتھ کام کرنے پر اکشے کمار نے کہا ’ فلم ’ گڈ نیوز‘ کے ڈائریکٹر راج مہتا میرے 21ویں نئے ڈائریکٹر ہیں، مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ اچھا کام کرنے کا انکا لالچ پرانے ہدایت کاروں سے کہیں زیادہ ہے ، کیونکہ ان کے لئے ،یہ ایک کرو یا مرو کی حالت ہوتی ہے ، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر فلم نہیں چلی تو وہ ختم ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *