اکشے کمار بہترین اداکار،فلم’نیرجا‘ بہترین ہندی فلم اور دھنک بہترین چائلڈ فلم کے ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: 64 ویں نیشنل فلم ایوارڈکا آج یہاں اعلان کیا گیا۔ جس میں معروف فلم اداکار اکشے کمار کو فلم ‘رستم’ کے لئے بہترین اداکار اور سونم کپور کی فلم ‘نیرجا’کوبہترین ہندی فیچر فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
مراٹھی فلم کاسووکو بہترین فلم کا اور ناگیش ککونور کی ہدایت میں بننے والی فلم’دھنک‘ کو بہترین چائلڈ فلم کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ سوربھی سی ایم کو ملیالم فلم’مننامنونگو۔دی فائرفلائی‘کے لیے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔
مراٹھی فلم’وینٹی لیٹر‘کے لئے راجیش ماپسکا کو بہترین ڈائریکٹر اور’دنگل‘ فلم میں ببیتا پھوگاٹ کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم کو بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ امیتابھ بچن کی فلم’پنک‘ کو سماجی مسائل پر بہترین فلم قرار دیا گیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay kumar bags national award for best actor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply