میرے شوہر اکشے کمار کو میرا فلموں میں کام کرنا پسند نہیں : ٹوئنکل کھنہ

نئی دہلی: اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بطور رائٹر ان دنوں کا فی سرخیوں میںہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل اپنی کتاب ’ پجامازآر فورگیونگ‘ کے اجرا کے موقع پر ممبئی میں کہا کہ ” میرے شوہر اور بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ان کو فلمی دنیا میں واپس آنے سے منع کیا ہے۔

ساتھ ہی مزاقیہ لہجہ میں ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ انہوںنے جن فلموں میں مرکزی اداکارہ کی شکل میں کام کیا ہے ان سبھی فلموں پر پابندی لگانا چاہئے تاکہ انہیں کوئی نہیں دیکھ سکے۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ” میرے شوہر اکشے کمار نے مجھے کبھی بھی دو کام نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایک ایکٹنگ اور دوسرا ہے اسٹنڈپ کامیڈی۔ حالانکہ لوگوں کو ہنسانا میر ے لئے مشکل نہیں ہے کیونکہ میں سچ بولتی ہوں اور لوگ آپ سے سچ ہی کی امید بالکل نہیں کرتے ا سلئے ان کے لئے یہ بہت مزاقیہ بات ہوتی ہے۔

ٹوئنکل کھنہ سے پوچھا گیا کہ ان کی کون سی فلم کو دوبارہ ریمک کر کے بنانا چاہئے تو انہوںنے مذاق میں کہا ’ میں نے ایک بھی کامیاب نہیں دی ہے مجھے لگتا ہے کہ میری ساری فلموں پر پابندی لگا دینی چاہئے تاکہ کوئی انہیں دیکھ نہ سکے’‘۔

قابل غورہے کہ سال 1995میں ہندی فلم ’ برسات‘ سے اپنے کیرئر کا آغاز والی ٹوئیکل کھنہ نے 2001میں اکشے کمار سے شادی کرنے کے بعد فلمی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Akshay has told me to never act again twinkle khanna in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply