اجے دیوگن فرحان اختر اور سنجے دت کو لے کر فلم بنانے کے خواہشمند

ممبئی:بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن، فرحان اختر اور سنجے دت کو لے کر فلم بنانا چاہتے ہیں۔بالی وڈ میں خبریں ہیں کہ اجے ایک فلم پروڈیوس کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ فرحان اختر اور سنجے دت کو کاسٹ کریں گے۔ فلم کی ہدایت کاری نشی کانت کامت کریں گے۔ نشی کانت نے اجے کے ساتھ ’درشیم‘ میں کام کیا تھا۔
اجے اپنی پروڈکشن کمپنی میں توسیع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور وہ اب زیادہ فلموں کو پروڈیوس کیا کریں گے۔ کیونکہ اب وہ خود کی پروڈیوس کی جارہی سبھی فلموں میں کام نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لئے وہ اپنی اس فلم میں ان اداکاروں کو ہی لیں گے جو اس کردار سے مطابقت رکھتے ہوں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay devgn to produce film starring farhan akhtar and sanjay dutt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply