اجے دیوگن چانکیہ کے روپ میں دکھائی دیں گے

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ چانکیہ‘ میں چندر گپت موریہ کے اتالیق اور وزیر اعظم چانکیہ کا کردار ادا کریں گے ۔

بدھ کو اداکار اجے دیوگن اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” ہدایت کارنیرز پانڈے کی اگلی فلم’ چانکیہ‘ میں چانکیہ کا کردار ادا کرنے کے لئے کافی پرجوش ہوں، یہ فلم ہندوستانی تاریخ کے سب سے بڑے مفکرین چانکیہ پر مبنی ہوگی۔

اجے دیوگن اپنی اس فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ” میں چانکیہ کا کردار نبھانے کے لئے کافی پرجوش ہوں ، میں نے نیرج پانڈے کا کام کافی قریب سے دیکھا ہے اور میں جانتا ہوں کی نیرج اس کہانی کو اسی صفائی اور جوش کے ساتھ کہیں گے جیسا اسے کہا جانا چاہئے“۔

خیال رہے کہ ہدایت کار نیرج پانڈے فلم ’ اسپیشل 26، اے ویڈنیش ڈے، بے بی اور رستم جیسی فلموں کو ہدایتکر چکے ہیں ۔ نیرج پانڈے کا کہنا ہے کہ ” میں طویل عرصے سے چانکیہ کی کہانی اور فلم پر کام کر رہا تھا ، مجھے پورا یقین ہے کہ اجے دیوگن کو اس کردار میں دیکھ کر لوگوں کو کافی مزہ آئے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay devgn to play chanakya in neeraj pandeys next in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply