شوائے فلم بینوں کو یقیناً بہت پسند آئے گی: اجے دیوگن

ممبئی:بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اپنی آنے والی فلم شوائے کو لے کر فکر مند نہیں ہیں۔ اجے دیوگن کی فلم شوائے اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل اس سال دیوالی کے موقع پر ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔ اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ ان کی فلم شوائے کے کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ سے ہونے والے ٹکراؤ سے انہیں کوئی فکر نہیں ہو رہی ہے۔
اجے دیوگن نے کہا ”مجھے کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ میں اپنی فلم کے بارے میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ یہ ناظرین کو پسند آئے گی تو مجھے فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔“اجے نے بتایا کہ ”شوائے“ بڑی فلم ہے۔ اس کے لئے انہوں نے انتھک محنت کی ہے۔ اس فلم کے ساتھ صرف وہ ہی انصاف کر سکتے تھے اس لئے انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری بھی کی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay devgn not worried of clashing shivaay with ae dil hai mushkil in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply