فلمی سیٹ پر مذاق کرنا بند کر دیا ہے پھر بھی لوگ مجھ پر شک کرتے ہیں : اجے دیوگن

نئی دہلی: فلمی سیٹ پراپنے مزاقیہ انداز کے لئے مشہور اجے دیوگن اب سیٹ پر مذاق نہیں کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب لوگوں کے ساتھ مذاق کرنا بند کر دیا ہے۔

حال ہی میں اجئے دیوگن نے فلم ’ دے دے پیار دے‘ کی تشہر کے دوران سنگنگ شو’ سارے گاما پالیٹل چمپس‘ میںاداکارہ تبو اوررکول پریت کے ساتھ شرکت کی ۔

شو میں اپنے مزاقیہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے اجئے دیوگن نے کہا ’ اب جب لوگ مجھے جانتے ہیں اور مجھ سے ایسا ہی کچھ کرنے کی امید رکھتے ہیں تو میں نے سچ میں ایسا کرنا بند کر دیا ہے ، بلکہ سب سے زیادہ دلچسپبات تو یہ ہے کہ جب بھی سیٹ پر کچھ غلط ہوتا ہے تو کاسٹ اور یونٹ کے ممبران مجھ پر شک کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔

وہیں شو کو جج کر رہے سنگر امال ملک نے کہا ’ ایک بار فلم ’ گول مال‘ کے سیٹ پر ایک گانے کودینے میں میںنے دیر کر دی تھی اور اجئے دیوگن نے ہلکے پھلے انداز میں مجھے ایک ایسی کار میں بیٹھنے کو کہا جو بنا کسی نقصان کے چٹان سے نیچے گرنے والی تھی ، یہ سن کر میں کانپنے لگا تھا“۔

17مئی کو ریلیز ہو رہی فلم ’د ے دے پیاردے‘ کی کہانی ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جس کو اپنے سے کافی چھوٹی عمر کی لڑکی سے پیار ہو جاتا ہے ۔ فلم میںاجئے دیوگن دو بچوں کے باپ ہیں اور اپنی بیوی سے الگ ہو چکے ہیں ۔ اس فلم کو عاقب علی نے ہدایت کی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay devgn have stopped playing pranks on sets but its funny how people still suspect me in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.