اجے دیوگن نے مجھے بڑا آدمی بنا دیا: کے آر کے

نئی دہلی: (یواین آئی) بالی ووڈ فلموں میں ناکام رہنے کے بعد اپنے متنازعہ ٹوئیٹ اور فلمی تبصروں سے شہ سرخیوں میں رہنے والے کمال راشد خان نے کہا ہے کہ مشہور اداکار اجے دیوگن نے ایک جھٹکے میں انہیں بڑا آدمی بنا دیا۔ کمال نے یواین آئی کو بتایا کہ اجے دیوگن نے یہ ثابت کر دیا کہ کے آر اے (کمال راشد خان) صرف ایک نام نہیں بلکہ برانڈ ہے۔
اجے کی جانب سے کل ایک آڈیو کلپ کے ساتھ پریس ریلیز جاری کرکے کمال خان پر ان کی آنے والی فلم ”شوائے“ کے لیے پیسے وصولنے کا الزام لگایا گیا تھا۔اس آڈیو میں کمال مبینہ طور پر فلم پروڈیوسر کمار منگت سے بات کر رہے ہیں اور بات چیت میں وہ یہ تسلیم کرتے نظر آ رہے ہیں کہ انہیں فلم ساز اور ڈائریکٹر کرن جوہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی فلم کی تعریف اور اجے دیوگن کی فلم ”شوائے“کی برائی کرنے کےلئے 25 لاکھ روپے دئے ہیں۔
اس آڈیوکلپ کو صحیح بتاتے ہوئے کمال نے کہا کہ وہ اس میں شوائے کے معاون پروڈیوسر کمار منگت سے بات کر رہے ہیں جو کہ ان کے اچھے دوست ہیں اور دونوں نے مل کر ” آتما“اور ”الون“ جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمار منگت نے دوست ہوکر دھوکہ دیا ہے، انہیں فون کال ریکارڈ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
اس سے یہی پتہ چلتا ہے کہ وہ برے انسان ہیں اور اس سے بھی برے دوست۔ فون پر یہ بات چیت صرف ٹویٹ کرنے کے سلسلے میں ہوئی نہ کی فلم پر تبصرے کے لئے۔ دھونی بننے کےلئے سشانت نے سخت محنت کی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay devgn exposed kamaal r khan in a big way in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply