سنجے دت اجے دیو گن کے ساتھ ”گول مال “میں نظر آسکتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت ،اجے دیوگن کے ساتھ پردہ سیمیں پر فلم ”گول مال“کے اگلے حصہ میں نظر آ سکتے ہیں۔ سنجے دت اور اجے دیوگن کی دوستی مشہور ہے۔ سنجے اور اجے نے ساتھ میں راسیل، سن آف سردار اور آل دی بیسٹ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
فی الحال جیل سے رہا ہونے کے بعد ابھی وہ کوئی فلم نہیں کر رہے ہیں۔سنجے کو لے کر فلم بنانے کے کئی اعلان ہوچکے ہیں، لیکن ایک بھی فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہو رہی ہے، ایسے میں سنجے دت کافی خفا ہیں۔ ان کی پریشانی کو کم کرنے کے لئے اجے دیوگن نے فلم ’گول مال‘ میں سنجے دت کو ایک اہم کردار دینے کا ارادہ کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے ہدایت کارروہت شیٹی کو بتا دی ہے اور روہت نے سنجے کو فلم سے جوڑنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ ممکن ہے کہ سنجے دت، اجے دیوگن کی پیش کش قبول کر لیں اور ایک بار پھر ان دونوں کی جوڑی پردے پرفلم ”آل دی بیسٹ“ جیسا کمال کرتی نظر آئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ajay devgn and sanjay dutt to come together for golmaal 4 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply