ایشوریہ اور میں نے ایک ساتھ 9 فلمیں کیں،8 فلموں میں ایشوریہ کو مجھے سے زیادہ معاوضہ ملا : ابھیشک بچن

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیوی ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ تقریباً 9فلموں میں کام کیا ہے ان میں سے 8فلموں میں میری بیوی کو مجھے سے زیادہ معاوضہ ملا ۔

خیال رہے کہ ایشوریہ اپنے شوہر ابھیشک بچن سے نقد اثاثہ کے معاملہ میں بھی کافی آگے ہیں۔ ایشوریہ کے پاس نقد رقم 259کروڑ رورپے ہے وہیں ابھیشک بچن کی 222کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک کے پاس فلمیں کم ہیں لیکن وہ کبڈی ٹیم اور فٹبال ٹیم کے مالک ہیں اسکے علاوہ وہ کئی برانڈ کی تشہیر کرتے ہیں ۔

ایشوریہ رائے بچن بھی کئی کمرشیل برانڈ کی تشہیر کرتی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں ابھیشک بچن نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ فلم پی کومیں بھی اداکارہ دیپکا کو زیادہ فیس ملی تھی جب کہ فلم میں میرے والد امیتابھ بچن اور اداکار عرفان خان جیسے ستارے بھی تھے۔

انہوں نے صلاح دی کہ یہ ایک طرح کے بزنس ہیں اور جن ستاروں کی ڈمانڈ زیادہ ہے انہیں اسی طرح فیس ملنی چاہئے۔

آپ کو بتادیں کہ ایشوریہ اور ابھیشک ’ کچھ نہ کہو، ڈھائی اکچھر پریم کے، گورو، دھوم2، راون، امراؤ جان، بنٹی اور ببلی، سرکار راج جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ یہ دونوں عنقریب فلم ’ گلاب جامن‘ میں نظرآئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aishwarya was paid more than me in eight of the nine films we did together abhishek in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment