ایشوریہ رائے بچن کی فلم فنے خان زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی

نئی دہلی: بالی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نہ صرف مداح اور فلم انڈسٹری کی چہیتی ہیں بلکہ وہ ایک ایسی سدا بہار شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ایک خاص مقام حاصل کیا ہے ۔

اگرچہ ایشوریا کی حال ہی میں ریلیز ہو ئی فلم ’ فنے خاں‘ باکس آفس پر کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے پھر بھی فلم میں ان کے کردار کی کافی تعریف ہو رہی ہے لیکن اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے گزشتہ دنوں سلمان خان کے بارے میں ایسا انکشاف کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ۔

فلم ’ فنے خان‘ کی تشہیر کے دوران جب ان سے پوچھاگیا کہ ’ کیا وہ فلم ’جوش‘ میں شاہ رخ خان کی بہن کے کردار میں اچھا محسوس کر رہی تھیں جب کہ فلم ’ محبتیں‘ میں شاہ رخ خان کی معشوقہ کا کردار ادا کیا تھا۔

ایشوریا نے اس سوال کے جواب میں بتایا فلم ’ جوش‘ پہلے سلمان خان اور عامرخان کو پیشکش کی گئی تھی، لیکن ان کے منع کرنے کے بعد یہ رول شاہ رخ خان کو ملا تھا۔

یاد رہے کہ سال 2000میں ریلیز ہوئی فلم جوش میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے پہلی بار ایک ساتھ فلمی پردے پر نظر آئے تھے اور اس فلم پر ناقدین کا ملا جلا رد عمل ملا تھا ۔

واضح رہے کہ سلمان اور ایشوریا فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں اور اسی دوران دونوں کے افیئرز کا کافی چرچا تھی تاہم بعد میں دونوں کے رشتہ میں کڑواہٹ آگئی اور تب سے اب تک ان دونوں نے ایک ساتھ کسی بھی پروجکٹ میں کام نہیںکیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aishwarya rai bachchan fails to woo the audience in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply