انل کپور کے ساتھ دوبارہ تال ملائیں گی ایشوریا رائے

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سلور اسکرین پردوبارہ انل کپور کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔ بیٹی ارادھیا کے ساتھ ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں منا رہی ایشوریہ اگلے ماہ سے راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم’ فن ِخان‘ شوٹنگ شروع کریں گی۔ یہ فلم سال 2000 میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ کی ’ ایوری بڈی ‘کا ہندی ورڑن ہوگی اور اس میں ایشوریہ اورانل کپور کی جوڑی ایک بار پھر نظر آئے گی۔فلم کے لئے ممبئی میں سیٹ لگایا جا رہا ہے۔ انل کپور اگست کے اختتام میں اور ایشوریہ جولائی کے آخری ہفتے سے شوٹنگ کریں گی۔
یہ ایک میوزیکل ڈراما ہوگا، جس میں ایشوریہ بھی اپنی آواز کا ہنر دکھانے کی کوشش گی۔ ایشوریا نے انل کپور کے ساتھ سبھاش گھئی کی فلم ‘تال’ میں کام کیا ہے اور اس کے بعد ستیش کوشک کی فلم ‘ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ یہ دونوں کلاکار نظر آئے تھے۔اس فلم کے لئے پرینکا چوپڑا کے بارے میں سوچا جارہا تھا لیکن گزشتہ دنوں راکیش مہرا نے ایش کو اپروچ کیا اورا سکرپٹ بھی بھیجی تھی،جسے پڑھنے کے بعد ایش نے فوراً قبول کر لیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aishwarya rai and anil kapoor to croon for their next fanney khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply