رنبیر میں زبردست حس مزاح ہے: ایشوریا رائے

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے مشہور اداکار رنبیر کپور کی مرید بن گئی ہیں۔ایشوریا ان دنوں کرن جوہر کی فلم” اے دل ہے مشکل“ میں رنبیر کے ساتھ کام کررہی ہیں۔فلم میں انوشکا شرما بھی اہم کردار میں ہیں۔
ایشوریا کا کہنا ہے کہ رنبیر ایسے اداکار ہیں جو بے حد تناو¿بھرے ماحول کو بھی خوشنما بنا سکتے ہیں۔رنبیر میں زبردست حس مزاح ہے۔ کرن کا کہنا ہے کہ فلم میں ایشوریا اور رنبیر کی عمروں میں فرق کے باوجود ایک زبردست ’کیمسٹری ‘دیکھنے کو ملے گی۔
ایشوریا نے بتایا کہ وہ پہلی بار رنبیر کےساتھ کام نہیں کر رہی ہیں۔اپنے کریئر کے آغاز میں ایشوریا نے رشی کپور کی ہدایت میں بنی فلم”آ اب لوٹ چلیں“میں کام کیا تھا۔
اس وقت بھی رنبیر اپنے والد کے ساتھ ہر وقت سیٹ پر موجود رہتے تھے۔وہ ایک طریقے سے اپنے والد کے معاون تھے۔ ایشوریا نے بتایا”میں رنبیر سے کافی طویل عرصے کے بعد سیٹ پر ملی ہوں۔لیکن وہ حقیقت میں ایک بہترین شخص ہیں۔
ہم مل کر بہت مستی کرتے ہیں اورا س کا اثر فلم میں صاف نظر آنے والا ہے۔ایک نوجوان اداکار ہوتے ہوئے بھی رنبیر کی شخصیت میں بے حد ٹھہراو¿ ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aishwarya and ranbir are working together in ae dil hai mushkil in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply