بالی وڈ انڈسٹری میں اکشے کمار کو خراب ایکٹر مانا جاتاتھا :احمد خان

ممبئی: ہدایت کار اور کوریوگرافر احمد خان بالی وڈ انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔انہوں نے بالی وڈ کے تقریباً سبھی چھوٹے بڑے اسٹارز کو اپنے اسٹیپس پر نچایا ہے ۔
حال ہی میں احمد خان اینڈ ٹی وی ایک شو کے لانچنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کئی دلچسپ باتوں کا ذکر کیا، اسی دوران انہوں نے بالی ووڈ کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار سے وابستہ ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب اکشے کمار نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تب اس وقت اکشے کو سبھی خراب ایکٹر مانتے تھے ۔
لیکن اکشے نے زبردست محنت کی ، خاص بات یہ تھی کہ اگر اکشے کمار کو کسی کریکٹر آرٹسٹ کا کوئی اسٹیپس یا ایکٹ پسند آ جاتا تھا تو انہیں خود کے ڈانس میں ویسا ہیکر نا اچھا لگتا تھا۔
وہ کہتے اس کو ہٹا کر مجھے دو نہ۔ وہ گاڑی پر چڑھ کر ایسے ویسے کسی طرح بھی ڈانس کرنے کوتیار رہتے تھے۔ واضح رہے کہ احمد خان کی فلم ’ باغی 2‘ مارچ 30کو ریلیز ہو رہی ہے۔ جس میںیکٹر ٹائیگر شراف اور اداکارہ دیشا پٹانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Title: ahmed khan said that akshay kumar use to steal dancing steps in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply