مہا بھارت کے بعد 500کروڑ روپے کی رامائن بنانے کی تیاری شروع

ممبئی:فلمی دنیا سے حال ہی میں خبر آئی ہے کہ 1000 کروڑ روپے کی فلم مہابھارت کے بعد 500 کروڑ روپے کی رامائن بنانے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ فلم تھری ڈی ہوگی اور اسے تین حصوں میں بنایا گیا ہے ۔ اگرچہ ابھی فلم کا باقاعدہ اعلان نہیں ہوا ہے لیکن اسٹار کاسٹ کی پہلے ہی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
دراصل فیس بک پر ایک آرٹسٹ کی طرف سے بنائے گئے کچھ پنسل خاکے وائرل ہو رہے ہیں جو بالی وڈ رامائن کی مکمل کاسٹ لگ رہے ہیں۔فلم میں سلمان خان سے لے کر رتیک روشن تک نظر آسکتے ہیں اور 13 سپرسٹارس کے ساتھ یہ فلم بالی ووڈ کی سب سے بڑی فلم تو ہوگی ہی ساتھ ہی سب سے شاندار پراجیکٹ بھی ہوگا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: after the success of baahubali 2 get ready for a rs 500 crore ramayana in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply