فلم ’پدماوت‘ ہریانہ میں بھی نہیں دکھائی جائے گی

چنڈی گڑھ: گجرات اور راجستھان کے بعد ہریانہ میںبھی متنازعہ فلم ’پدماوت‘ کو سنیماگھروں کی زینت بننے سے روک دیا گیا۔ریاست کابینہ نے یہ فیصلہ ان افراد کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس فلم میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
قبل ازیں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہرلال کھٹر نے کہا تھا کہ سنر بورڈ کے ذریعہ اسے منظور ملنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیاجائےگا۔
لیکن منگل کے روز ہونے والے کابینی اجلاس میں ہریانہ کے وزیر انل وج نے یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ امن و قانون کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فلم پر پابندی لگا دی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ راجستھان اور گجرات کی حکومتیں پہلے ہی کہہ چکی ہیںکہ دیپکا پڈوکون ، شاہد کپور اور رن ویر سنگھ کی یہ فلم دونوں ریاستوں میں ریلیز نہیں ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After rajasthan and gujarat padmaavat release put on hold in haryana in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply