میگھنا گلزار فیلڈ مارشل مانک شا پر فلم بنائیں گی

نئی دہلی: فلم ’ راضی‘ کی کامیابی کے بعد ہدایت کار میگھنا گلزار اب فیلڈ مارشل سام مانک شاکی سوانح بنانے جا رہی ہیں۔ مانک شا1971میں ہند۔ پاک کے درمیان ہوئی جنگ کے وقت ہندوستانی فوج کے سربراہ تھے۔ وہ 40سال تک فوج میں خدمت انجام دیتے رہے اور انہو ںنے اپنی زندگی میں 5جنگیں دیکھیں۔

اس فلم کو رونی اشکرو والا پروڈیوس کریں گے ۔میگھنا نے اخبار مرر‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ” ہمیشہ ایسی کہانیوں پر فلم بنانے میں مزہ آتا ہے جو آپ کی ساری توجہ اپنی طرف مرکوز کرلے ۔

مانک شا کی زندگی اتنے کارنامہ حیات پر محیط ہے کہ اسے دو گھنٹے میں فلم کے ذریعہ دکھانا بہت مشکل ہے۔رونی نے سال 2015میں مجھے رابطہ کیا تھا اور میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کی تھی۔ حالانکہ تب میرے پاس ایک اچھا سبجکٹ نہیں تھا لیکن ایک بار باتوں ہی باتوں میں مانک شا کی بائیو پک بنانے کا خیال ذہن مین آیا۔

میگھنا نے آگے کہا کہ ” ہم ابھی فلم کے ابتدائی دور میں ہیں کیونکہ اس فلم کے لئے کافی تحقیق کی ضرورت ہے ۔ اس فلم کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی ۔فلم کا ایک بڑا حصہ 1971کے جنگ پر مبنی ہوگا اس فلم کے لئے اگلے 1-2مہینہ میں میگھنا مانک شاکی بیٹی اور پوتے پوتیوں سے ملیں گی۔ اس فلم کو لکھنے کی ذمہ داری میگھنا نے بھاوانی ایئر اور ایک نئے رائٹر شنتا نو سری واستو کو دی ہے۔

ا س فلم کو لیکر رونی اسکرووالا کافی پرجوش ہیں۔ رونی کا کہنا ہے کہ اگلے 3مہینہ میں ہماری اسکرپٹ تیار ہوجائے گی اور پھر ا سکے لئے اداکار کا انتخاب کیا جائے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After raazi meghna gulzars next to be on field marshal sam manekshaw in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply