شاہ رخ ۔ انوشکا جوڑی ”رولا“ فلم کی شوٹنگ یورپ میں کرنے کے بعد پنجاب پہنچی

ممبئی: بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی جوڑی والی فلم کا نام اب ’رولا‘ ہوگا۔ بالی وڈ کے ڈائریکٹر امتیاز علی، شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں۔ پہلے اس فلم کا نام ‘دی رنگ ‘ رکھا گیا تھا۔
بعد میں کہا گیا کہ فلم کا نام رہنما ہو گیا ہے۔ ابھی بحث ہے کہ فلم کا اب رولا ہوگا۔ شاہ رخ خان اپنی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں اور فی الحال وہ فلم کا آخری شیڈول مکمل کر رہے ہیں۔شوٹنگ کے لئے شاہ رخ پنجاب بھی پہنچ چکے ہیں جہاں وہ لدھیانہ اور امرتسر میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔
جس کی تصاویر سوشل میڈیا کے صفحات پر ڈالی جا چکی ہیں۔ فلم کا نام رولا جو پنجابی لفظ ہے جس کا مطلب ہے شور۔ یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After europe shah rukh and anushka shoot imtiaz alis film in punjab in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply