ڈاکٹر ہاتھی کے بعد اب ٹی وی کی مشہور اداکارہ ریتا بھادوڑی بھی چل بسیں

نئی دہلی: سب ٹی وی کے شو ’ تارک مہتا کا الٹاچشمہ‘ میں ڈاکٹر ہاتھی کا کردار اداکرنے والے کوی کمار آزاد کے موت کا زخم ابھی بھرا نہیں کہ اب اسٹار بھارت چینل پر نشر ہونے والا شو ’ نمکی مکھیا‘ میں امرتی دیوی کا رول ادا کرنے والی ریتا بھادوڑی اس دارے فانی کو الوادع کہہ گئیں۔

کبھی ہا ں کبھی نہ ، ہیرو۔1 جیسی بہترین فلموں میں کام کر چکی بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری میں مشہور ریتا بھادوڑی گزشتہ دس دنوںعلیل تھیں۔ریتا کاممبئی کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ ریتا بھادڑی سنٹا ایسوسی ایشن سے جڑی تھیں اور اس درمیان ریتا جی کی طبیعت کا حال جاننے کیلئے کئی دنوں سے سنٹا ایسو سی ایشن کے ممبر بھی آ رہے تھے۔

آج ٹی وی اداکارہ ششر کمار نے ریتا جی کے انتقال کی جانکاری فیس بک اکاو¿نٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کی ریتا جی دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔آج دوپہر قریب 12 بجے ان کی آخری رسوم اندھیری ایسٹ میں کیا جائے گا۔ششر نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ریتا بھادوڑی ہم میں سے بہت لوگوں کی ماں تھیں اور وہ انہیں بہت یاد کریں گے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریتاکی گزشتہ کئی دنوں سے طبعیت ناساز تھی ، ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے گردے کے مسئلہ سے پریشان تھیں جس کی وجہ انہیں ہر دوسرے دن ڈائلیسس کے لئے جانا پڑتا تھا۔ ریتا اپنے خراب صحت کے باوجود شوٹنگ کررہی تھیں ، سیٹ پر جب بھی وہ خالی ہوتی تو وہ آرام فرمانے لگتی تھیں۔ ان کی ناساز طبیعتد یکھ کر شو ’ نمکی مکھیا‘ کے ڈائریکٹر نے ان کی سہولیت کے مطابق شو کی شوٹنگ سیڈول طے کیا تھا تا کہ ریتا کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After dr hathi tv actress rita bhaduri dies due to kidney problem in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment