روینہ ٹنڈن نے دیپکا کا ایک راز فاش کر کے رنویر سنگھ کوحیران کرنے کا سامان کر دیا

نئی دہلی: ان دنوں بالی ووڈ ستارے اداکار رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے کافی سرخیوں میں ہیں۔ دیپکا اور رنویر اٹلی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد گزشتہ دنوں بنگلور کے لیلا پیلس ہوٹل میں ریسپشن پارٹی منعقد کی جہاں دونوں کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی ۔

خیال رہے کہ رنویر اور ریپکا نے اپنی شادی کی کئی تصویروں کوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ان کی تصویریوں پر بالی ووڈ ہستیوں سے لیکر ان کے مداحوں نے دونوں کو شادی کی مبارک باد دی۔ مبارک باد دینے والوں کی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا نام بھی شامل ہے ۔

مبارک بادی پیغام روینہ نے کچھ ایسا کہہ دیا جس سے سن رنویر سنگھ حےران ہو جائیں گے۔ دیپکا اور رنویر کی شادی کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دونوں کے خفیہ راز فاش کردیئے۔

روینہ نے تصویر کے ساتھ لکھا” میں بہت خوش ہوں، ٹاچ ووڈ، رنویر میں آپ کو ایک خفیہ راز بتانا چاہتی ہوں، ایک بار فلائٹ میں بات چیت کے دوران دیپکا نے کہا تھا کہ’ رنویر مجھے ایسا محسوس کرواتا ہے کہ جیسے کہ میں گھر پر ہوں، میں لفظ کبھی نہیں بھول سکتی اور سچ میں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ گھر میں ہی ہے، خدا تم دونوں کو خوش و خرم رکھے“ ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: After deepika padukones wedding to ranveer singh raveena tandon shares a secret in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment