رنبیر اور ایشوریہ ڈسکو نمبر پر رقص کرتے نظرآئیں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار رنبیر کپور ڈسکو نمبر پر رقص کرتے نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر ان دنوں فلم ”اے دل ہے مشکل“بنا رہے ہیں۔
فلم میں رنبیر کپور ،ایشوریہ رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں ہیں۔فلم کی شوٹنگ آخری مرحلے میں ہے۔ ایسی خبر ہے کہ رنبیر اور ایشوریہ پر ایک خاص ڈسکو نمبر فلمایا جائےگا۔تین دن تک اس کی شوٹنگ ہوگی۔
نائٹ کلب کا سیٹ ممبئی میں بنایا جائے گا۔خبر ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آسکتے ہیں۔یہ فلم دیوالی کے موقع پر 28اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ae dil hai mushkil aishwarya rai romancing ranbir kapoor shows bollywood has grown up in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply