خواتین اپنے لئے وقت ضرور نکالیں : دیپکا پڈوکون

نئی دہلی: اداکارہ دیپکا پڈوکون ان دنوں اپنی شادی کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں، وہ اکثر عوامی پلیٹ فارم پر اپنے مداح و دیگر لوگوں کو متاثر کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں ایک بار پھر دیپکا پڈکون نے خواتین کو اپنے لئے وقت نکلنے پر زور دیا۔ اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ خواتین کو کبھی کبھی اپنی ذمہ داریوں سے بچنا نہیں چاہئے ۔

دیپکا نے کہا کہ ” بہترین ‘ بننے کی کوشش میں خواتین اپنے ہی بارے میں سوچنا بند کر دیتی ہیں۔ دیپکا کا کہنا ہے کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ خواتین میں خود کو مجرم ماننے کا رواج بہت زیادہ ہے ، وہ ہمیشہ مکمل اور مثالی بننے کی کوشش کرتی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون آگے کہتی ہیں” خواتین ہمیشہ کسی نہ کسی کے لئے کچھ نہ کچھ کرنے کے لیے فکرمند رہتی ہیں ۔ اور اپنے لیے وقت نہیںنکال پاتیں ۔

فکی لیڈیز آرگنائزیشن (ایف ایل و) کی طرف سے منعقد پروگرام جس کا عنوان تھا ’ فائنڈنگ بیوٹی ان ایمپرفیکشن‘ میں بحث کے دوران دیپکا نے یہ بات کہی۔ دیپکا مزید کہتی ہیں کہ لوگوں کو اپنی باتیں شیئر کرنے سے شرمانا نہیں چاہیئے کیونکہ ان کی باتیں سن کر دیگرپریشان حال لوگوں کو انسپائریشن ملتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Actress deepika padukone during an interactive session on finding beauty in imperfection in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply