برانڈ کے تشہیر کے لئے ستاروں کو قصوروار ٹھہرانا غلط: کنگنا

نئی دہلی: (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت کا کہنا ہے کہ برانڈ کے فروغ کے لئے ستاروں کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے۔ حکومت گمراہ کن اشتہارات کے لئے اس کا پرچار کرنے والی شخصیات کو سزا دینے کے لئے نئے قانون بنانے پر غور کر رہی ہے، وہیں کنگنا کا کہنا ہے کہ برانڈ کی تشہیر کے لئے ستاروں کو مجرم ٹھہرانا غلط ہے۔
کنگنا کا کہنا ہے کہ آرٹسٹ ان برانڈز کا محض چہرہ ہوتے ہیں اور انہیں خریدنا پوری طرحر صارفین پر منحصر ہوتا ہے۔کنگنا نے کہا ”ہم برانڈ کا محض چہرہ ہوتے ہیں، لیکن صارفین اصل طاقت ہوتے ہیں۔ کس برانڈ کو خریدنا ہے؟ یہ پوری طرح صرف صارف پر منحصر ہوتا ہے“۔ ان کا کہنا ہے کہ مصنوعات اور اس تیاری ر کی ذمہ داری فنکاروں پر نہیں ہو سکتی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Actors just face of the brand says kangana in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply