مجھے پاپا کی بہت یاد آتی ہے :سنجے دت

نئی دہلی: ایکٹر سنجے دت کا کہنا ہے کہ انکے اپنے والد محترم سے رشتے ہمیشہ اچھے نہیں رہے ۔ فادرس ڈے ( والد کا دن) کے موقع پر اداکار سنجے دت اپنے والد مرحوم سنیل دت کو یاد کرتے ہوئے کہا ” آج میں جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والد کی وجہ سے ہوں، میں ان سے بہت متاثر ہوں اور وہ میرے انسپائریشن کا ذریعہ بھی ہیں ۔

مجھے ہر دن ان کی یاد آتی ہے ان کے ساتھ میرے رشتے ہمیشہ اچھے نہیں رہے، لیکن وہ ہمیشہ میرے ساتھ کندھے سے کندھا مل کرکھڑے رہے۔کاش! وہ مجھے آزاد دیکھنے کے لئے اور میرے سمندر سے پریوار کو دیکھنے کے لئے یہاں ہوتے تو انہیں مجھ پر فخر ہوتا“۔ سنجے دت کے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آئے اتار ۔ چڑھاؤ کے دوران ان کے والد محترم سنیل دت ان کے ساتھ ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔

جہاں سنجے دت سوشل میڈیا پر اپنے والد کی یاد یں بیاں کر رہے تھے تو وہیںلوگوں کی توجہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی آنے والی فلم ’ سنجو‘ پر پر تھی۔ فلم سنجو جو سنجے دت کی سوانح ہے میں سنجے دت کا کردارنویر کپور ادا کر رہے ہیں اور سنیل دت کا کردار ایکٹر پریش راول نبھا رہے ہیں ۔

سنجے دت اپنے بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا” ترشلا ، اقر، اور شاہران بہت اچھے بچے ہیں، مجھے ان پر فخر ہے۔ میں اپنے گھر جانے اور ان کے ساتھ وقت گذارنے کا اور انتظار نہیں کرسکتا “۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Actor sanjay dutt opens up about his relation with father in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply