پریا پرکاش نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا

نئی دہلی: ملیالم فلم اداکارہ پریا پرکاش وارئر نے اپنے خلاف درج ہوئے مجرمانہ مقدمہ کو خارج کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ فلم کے ہدایت کار عمر عبدلواہاب اس معاملے میں شریک درخوست گزار ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ان کی فلم کے گیت کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی تھی جس سے کچھ مسلم طبقے کے جذبات مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پریا پرکاش کے خلاف مہاراشٹر اور حیدرآباد میں کیس درج کروایا گیا ۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ پریا پرکاش کی فلم کے گانے میں ایسے الفاط کا استعمال کیا گیا ہے جن سے مسلم طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔قابل غور ہے کہ پریا کی ملیالم فلم ’ اورو اڈار لو‘ سے ملیالم فلم انڈسٹری میں ڈیبوکر رہی ہیں۔

Title: actor priya varrier moves supreme court wants the case against her viral song quashed | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply