جب راجکپور کی فلم میں پران کو ایک روپیہ معاوضہ ملا

نئی دہلی: فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کر کے لوگوں کے دلوں میں بہت سارے اداکار وں نے جگہ بنائی ہے لیکن ویلن بن کر دلوں پر راج کرپانا مشکل ہوتا ہے۔ کئی فلموں میں پران نے کھلنائک کے کردار سے ناظرین کو اپنا پرستار بنا لیا۔پران نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ فلموں میں ویلن بن کر اپنا نام روشن کریں گے۔
ایکٹر پران کی ہمیشہ سے خواہش تھی کی وہ ایک فوٹوگرافر بنیں۔ لیکن قسمت نے ایسا ساتھ دیا کہ وہ فوٹوگرافر کی جگہ اداکار بن گئے۔ پران نے رائٹر محمد ولی کی پنجابی فلم ’ یملا جٹ‘ کام کیا تھا یہ فلم سال 1940میں آئی اور سپر ہٹ فلموں میں شمار ہو گئی۔ اس فلم کے بعد پران صاحب کو احساس ہوا کہ ایکٹنگ کی دنیا میں وہ نام کما سکتے ہیں۔
پران ہی وہ شخص ہیں جو امیتابھ بچن کو ’بگ بی‘ بنا یا ،فلم ’زنجیر‘ میں وجئے کے کردار کے لئے ہدایت کار پرکاش مہرا کو پران نے ہی امیتابھ کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس فلم میں شوٹنگ کے دوران دونوں دوست بن گئے ۔ زنجیر فلم کے بعد پران نے امتبابھ بچن کے ساتھ فلم ڈان، امر اکبر انتھونی، مجبور، نصیب، شرابی،وغیرہ فلموں میں کام کیا۔ پرا ن نے اداکارہ نورجہاں کے ساتھ اپنی تیسری فلم ’ خاندان‘ کی جو 1942میں ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم سے پران اور نور جہاں دنوں نے بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اس سے پہلے پران دو اور فلموں میں کام کئے تھے جو صوبائی زبان کی فلم تھیں۔ پردے سیمیں پر ویلن کا رول اداکر کے پران کا دل کسی ہیرو سے کم نہیں تھی۔ راجکپور کی فلم بابی میں پران صرف ایک روپے لیکر کام کیا تھا۔اصل معاملہ یہ تھا کہ راج کپور اپنی فلم ’ میرا نام جوکر‘ میں اپنے ساری جمع پونجی لگا چکے تھے۔ راج کپور کی یہ فلم ریلز کے بعد بری طرح فلاپ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے راج کپور مالی تنگی سے گزرنا پڑا تھا۔
اس کے بعد راج کپور نے فلم بابی میں ایکٹر پران کو کام کرنے کےلئے ایک روپیہ آفر کیا تھا۔ اور وہ مان بھی گئے تھے۔ پران نے اپنے فلمی کیریر میں تقریباً 350فلموں میں کام کیا ہے۔
فلموں میں اپنے بہترین کردار کے لئے وہ تین بار بہترین معاون اداکار کے لئے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ 2013میں پران کو اعزاز بابا صاحب پھالکے دیا گیا۔ پران صا حب کی پیدائش 12فروری ا1920اور وفات 12جولائی سال 2013کو ہوئی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Actor pran birthday know about his unknown facts in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply