پاکستانی فلم نگری کو خیرباد کہنے والے عائشہ خان کا جلد شادی کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستانی فلم نگری کو حال ہی میںخیر باد کہنے والی معروف اداکارہ عائشہ خان نے ایک اور اعلان کیا ہے ۔لیکن یہ وہ اعلان ہے جس سے عائشہ کے پرستاروں کوبہت زیادہ خوش ہو گی۔ ٹی وی ڈرامے من مائل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی عائشہ نے اعلان کیاہے کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
عائشہ نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے جس کا کیپشن انہوں نے یوں بنایا” میرا منگیتر اور میں ان محبتوں،دعاؤں اور پیار سے سرشار ہیں جو ہمیں اب تک ملا ہے“ میں نے تفریح طبع کا میدان چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا اور اب میں زندگی کی چمک دمک سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہوں۔
ہم دونوں برسوں سے ایک دوسرے سے آشنا تھے لیکن منگنی گذشتہ سال ہی ہوئی ہے۔آپ سے یہ بھی درخواست ہے کہ میں پرائیویسی چاہتی ہوں اور توقع کرتی ہوں کہ ہر شخص منگنی کے ہمارے فیصلہ کا احترام کرے گا اور ہماری شادی کو ایک چھوٹے سے کنبہ کامعاملہ سمجھے گا۔براہ کرم ہمیں اور ہمارے کنبہ کو اپنی یادوں میں شامل رکھیں اور ہمارے حق میں دعائے خیر کرتے رہیں۔
“واضح رہے کہ عائشہ خان کی جس سے شادی ہو رہی وہ ایک فوجی افسر ہے۔اور میجر کے عہدے پر ہے۔اسے برٹش رائل اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں انسٹرکٹر کے طور پر پہلے پاکستانی فوج افسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Actor aisha khan to tie the knot with celebrated pakistan military officer in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply