فلموں میں ایکشن حقیقی نظر آنا چاہئے ورنہ لوگ ہنستے ہیں: سلمان خان

نئی دہلی: ہندی سنیما کے دبنگ سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ ریس 3‘کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں اس فلم کا ٹیلر جاری کیا گیا جس میں ایک بار پھر سلمان خان ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ایکشن سین کو لیکر سلمان خان کا کہنا ہے کہ ایکشن مناظر ایسے ہوں کہ وہ اصلی لگیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو لوگ آپ پر ہنستے ہیں۔

سلمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کئی بار یہ ایکشن سین کافی مشکل ہوتے ہیں ،جب آپ انہیں حقیقی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں تو ناظرین پرانی فلموں سے اس کا مقابلہ کرنے لگتے ہیں ، اس لئے ہمیں محتاط بھی رہنا پڑتا ہے‘۔

اداکار سلمان خان آگے کہتے ہیں ” ایکشن کوبناؤٹی اورمضحکہ خیز نہیں لگنا چاہئے ۔ جسمانی طور پر بھی اس میںکافی محنت و مشقت کرنی پڑتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’ ریس 3 میں سلمان کے علاوہ انیل کپور، بابی دیول، ثاقب، سلیم، جکلین، ڈیجی شاہ، جیسے ستارے فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

یاد رہے سلمان خان پہلی بار ’ریس‘ سریز سے وابستہ ہوئے ہیں، یہ فلم عید کے موقع پر 15جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Title: action should look genuine and not make people laugh says salman khan | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply