معروف گلوکارہ کشوری امونکر انتقال کر گئیں

ممبئی: ہندستان کی مشہورکلاسیکل گلوکارہ اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ کشوری امونکر کا طویل علالت کے بعد گزشتہ شبممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 85 برس کی تھیں۔ جے پور گھرانے سے تعلق رکھنے والی محترمہ امونکر کافی عرصہ سے بیمار تھیں انہوں نے نوعمری سے ہی گائیکی کی شروعات کردی تھی۔
کلاسیکل گائیگی کی تعلیم انہوں نے اپنی ماں موگوبائی کردیکر سے حاصل کی تھی اور تقریباً پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک سامعین کو اپنی سحر انگیز آواز سے مسحور کررکھا تھا۔ پدم بھوشن اور پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ امونکر نے ایک اسکول ٹیچرسے شادی کی تھی۔ ان کے شوہر کا انتقال 1992 میں ہوگیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ace hindustani classical vocalist kishori amonkar passes away in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply