اپنی لاپروائی کے باعث وقتی طور پر بڑے پردے سے دوری اختیار کی تھی : ابھیشیک بچن

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ پردہ سیمیں پر مسلسل نظر آنے سے کہیں زیادہ ریلوینٹ ہونا ضروری ہے۔ ” یووا، گرو، بنٹی اور ببلی،جیسی کامیاب فلموں سے شناخت بنانے والے ابھیشیک بچن نے تھوڑے عرصہ کے لیے اداکاری سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ ” مجھے لگا کہ میں اپنے کام کے تئیں کچھ لاپروا ہوتا جا رہا ہوں اور ا سلئے میں نے وقتی طور پربڑے پردے سے دور رہنے کا فیصلہ لیا ۔تاکہ میں دوربارہ اپنی توجہ اپنے کام پر مرکوز کر سکوں اور میں خوش ہوں کہ میں نے ایسا کیا“۔

ابھیشیک بچن کا خیال ہے کہ فلموں سے دور رہ کر انہیں مدد ملی اور وہ ایک ایسے شخص ہیں جو چیزوں کا تخمینہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کے وقت کو تو ل کر اور اپنی کامیابی اور ناکامی دونوں کو دھیان میں رکھ کر مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ابھیشک بچن کی آنے والی فلم ” من مرضیاں‘ ہے جو 14ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کو انوراگ کشیپ نے ہدایت کی اور فلم میں مرکزی کردار میں ابھیشیک بچن کے علاوہ وکی کوشل ، تاپسی پانو نظر آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abishek bachchan says he is okay with getting harsh comments about his performance in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply