بچپن میں مجھے زینت امان سے بہت انسیت و لگاؤتھا: ابھیشیک بچن

نئی دہلی: بالی وڈ کے جونیئر بی ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ بچپن میں انہیں زینت امان سے بہت زیادہ لگاؤ تھا۔ ابھیشیک نے حال ہی میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سے 24 سال بڑی اداکارہ زینت امان کو بہت چاہتے تھے۔
ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ زینت کو بہت پیار کرتے تھے۔ اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو اپنے والد امیتابھ بچن کی فلم کی شوٹنگ کے لئے ان کے ساتھ ہماچل پردیش گئے تھے وہاں وہ زینت کے ساتھ ہر وقت کھیلتے رہتے تھے۔
انہیں زینت کے ساتھ وقت گذارنا بہت اچھا لگتا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abhishek bachchan had asked zeenat aman in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply