ابھیشک اور ایشوریہ 8سال بعد پھر ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

ممبئی : بالی وڈ کے جونیئر بی ابھیشیک بچن اور ان کی بیوی ایشوریہ رائے بچنسلور اسکرین پر پولس آفیسر کے کردار میں ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں۔حال ہی میں کئی فلم میکرس نے انہیں ایک ساتھ فلم بنانے کی پیشکش کی تھی۔
خفیہ ذرائع کے مطابق ایشوریہ اور ابھیشک دونوں شیلیش کی فلم کے لئے راضی ہو گئے ہیں ، فلم پولس پر مبنی ہو گی ۔حالانکہ اس میں ایشوریہ نے کچھ بدلاؤ کرنے کی بات کہی ہے اور تبدیلیاں ہوتے ہیں دونوں فلم کےلئے سائن کر دیںگے۔اوراس کے بعد جلد ہی آفیشیل اعلان کیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں اس فلم کو شیلیش آر سنگھ بنارہے ہیںاور ا س فلم کے لئے ڈائریکٹر کی تلاش چل رہی ہے۔
حقیقی زندگی کی جوڑی اب ریل لائف جوڑی بھی بنے گی۔یہ فلم اتر پردیش کے دو پولس والوں پر مبنی ہوگی، اس میں وہ دونوں شادی شدہ ہوں گے اور یہ فلم کافی ایموشنل ہوگی۔ شیلیش اس پروجکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں۔ اگر یہ فلم بنی تو ابھیشک اور ایشوریہ 8سال بعد دونوں ایک ساتھ پردہ پر نظر آئیں گے۔

Title: abhishek bachchan and aishwarya rai bachchan to star together in a cop film | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply